بھارتی پولیس کی طرف سے کشتواڑ کے ایک درجن سے زائد افرادکے خلاف چارج شیٹ داخل

اتوار 28 جون 2020 18:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑ میں معروف آزادی پسند رہنما جہانگیر سروری سمیت ایک درجن سے زائد افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چارج شیٹ اس سال کے اوائل میں دچھن پولیس اسٹیشن میں درج ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں جموں کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ٹاڈا عدالت میںد اخل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چارج شیٹ میں جہانگیر سروری ، مدثر حسین اور ریاض احمد کو مجاہدین قراردیا گیا ہے جبکہ 10 دیگر افراد پر تحریک آزادی کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سرووری کشتواڑ میں مزاحمتی رہنما ہیں جو گزشتہ 30 سے زیادہ عرصے سے سرگرم ہیں۔دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے پیراملٹری فورسز ، اسپیشل آپریشن گروپ اور وی ڈی سی کے ہمراہ کشتواڑ ، ڈوڈہ، رامبن ، راجوری ، پونچھ اور جموں خطے کے دیگر مسلم اکثریتی علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔