لاہور، نوجوان کو گلی میں کرکٹ کھیلنا مہنگا پڑ گیا، ڈولفن اہلکاروں نے بلے سے مرمت کر دی

نوجوان سے کھیلتے ہوئے گیند ڈالفن اہلکاروں کی موٹرسائیکل کو لگ گئی جس پر وہ آگ بگولہ ہو گئے اور نوجوان پر تشدد کرنا شروع کر دیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 29 جون 2020 17:02

لاہور، نوجوان کو گلی میں کرکٹ کھیلنا مہنگا پڑ گیا، ڈولفن اہلکاروں نے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-29جون2020ء) نوجوان کو گلی میں کرکٹ کھیلنا مہنگا پڑ گیا، ڈولفن اہلکاروں نے بلے سے مرمت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع یہ واقع لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان گلی میں کرکٹ کھیلتا ہوا ڈالفن پولیس کے تشدد کو نشانہ بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان سے کھیلتے ہوئے گیند ڈالفن اہلکاروں کی موٹرسائیکل کو لگ گئی جس پر وہ آگ بگولہ ہو گئے اور نوجوان پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

اس حوالے سے ویڈیو بھی منظر عام پرآ گئی ہے جس میں ڈالفن اہلکاروں کو ایک گلی میں نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
دوسری جانب ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایس پی ڈالفن راشد ہدایت نے واقع کا نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد ڈی ایس پی سٹی انکوائری مکمل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات سامنے آنے پر نوٹس لیا جا رہا ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ شہریوں کی عزت کو سب سے اوپر رکھا جائے۔

خیال رہے کہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی منظر عام پر آ چکے ہیں جس میں پولیس یا اس سے متعلقہ اداروں کو شہریوں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ کچھ دن قبل پشاور میں بھی اسی طرح کا ایک واقع سامنے آیا تھا جس میں پولیس اہلکار نے ایک شخص کو پولیس اسٹیشن میں برہنہ کر کے اس کی ویڈیو بنا لی تھی۔ اس واقع میں شہری کی غلطی صرف یہ بتائی گئی تھی کہ اس نے لڑائی کی صورت میں پولیس کو گالی دی تھی، تا ہم بعد میں کے پی کے حکومت نے اس پر ایکشن لے لیا تھا۔

اب اسی طرح کا ایک اور واقع لاہور میں بھی پیش آیا ہے جہاں لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان گلی میں کرکٹ کھیلتا ہوا ڈالفن پولیس کے تشدد کو نشانہ بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان سے کھیلتے ہوئے گیند ڈالفن اہلکاروں کی موٹرسائیکل کو لگ گئی جس پر وہ آگ بگولہ ہو گئے اور نوجوان پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :