آزاد کشمیرکے لاکھوں ٹیکس دہندگان کوFBRکی طرف سے پاکستان میں نان فائلرقرار دئیے جانے سے متعلق شائع خبرحقائق پر مبنی نہیں،ترجمان محکمہ مالیات

پیر 29 جون 2020 23:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) ترجمان محکمہ مالیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 29جون2020ء کوبعض اخبارات میں آزاد کشمیرکے لاکھوں ٹیکس دہندگان کوFBRکی طرف سے پاکستان میں نان فائلرقرار دئیے جانے سے متعلق شائع ہونے والی خبرحقائق پر مبنی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیواور حکومت آزاد جموں وکشمیرکے مابین ان لینڈ ریونیو کی مکملAutomation تک عارضی انتظام کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیونہ صرف آزاد جموں وکشمیر کے انکم ٹیکس دہندگان کی فہرست اپنے Active Taxpayer List (ATL)میںشامل کرتا ہے بلکہ باقاعدہ یہ فہرست FBRکی ویب سائٹ پر Uploadبھی کی جاتی ہے۔

مزید براں FBRکی جانب سے آزاد کشمیر کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی طر ف سے جاری کردہ Input Sales Tax Invoicesکی Manual Adjustmentکی سہولت بھی وقتاً فوقتاً فراہم کی جاتی رہی ہے تا ہم اس سہولت کو ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی Automationسے مشروط کیا گیاہے اس سلسلہ میں حکومت آزاد کشمیرFBRکے تعاون سے پاکستان ریونیو آٹومیشن اتھارٹی(PRAL)کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہی ہے جوکہ دستخط کے آخری مراحل میں ہے۔ آزاد کشمیر کے ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر کی جانب سے نان فائلر قراردئیے جانے سے متعلق محکمہ مالیا ت کو کوئی اعتراض موصول نہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :