یونیورسٹی آف ساہیوال میں پبلک اکاؤنٹنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے خصوصی ورکشا پ کا اہتمام

پیر 29 جون 2020 23:11

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) یونیورسٹی آف ساہیوال میں پبلک اکاؤنٹنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے ایک خصوصی ورکشا پ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات کو یونائیٹڈ سٹیٹس اکاوٹنٹ سرٹیفکیٹ کیلئے درکاربنیادی تعلیم کے بارے میں تفصیلی آگہی دی گئی۔سیمینار کا اہتمام ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر وارث علی نے کیا تھا جس میں 80 سے زائد شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ سرٹیفکیٹ امریکہ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں رائج اکاؤٹنٹ پریکٹس کے لئے ضروری ہیں تا کہ وہاں مروجہ طریقہ کار کے بارے میں آگہی ہو سکے۔ سیمینار میں یونیورسٹی آف لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد مقبول نے شرکاء کو سرٹیفکیٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور دیگر ضروری معلومات بھی فراہم کیں۔سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں طلبا و طالبات نے امریکہ میں اکاؤنٹنٹ کی جاب حاصل کرنے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر محمد حسنین،ڈاکٹر محمد رفیق اور ڈاکٹر محمد اکرام نے بھی شرکت کی ۔