آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید16 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

258نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور19کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے ،رپورٹ

پیر 29 جون 2020 23:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید16 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہی جبکہ258نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور19کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 01 کا تعلق مظفرآبا، 01کاراولاکوٹ ،10کا سدھنوتی، 02میرپور اور 02کا تعلق کوٹلی سے ہے۔

آزادکشمیر میں اب تک15878 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 15826کے رزلٹ آچکے ہیں اور1065افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی539افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ498 مریض زیر علاج ہیں اور 28 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 13کا تعلق مظفرآباد،02کا راولاکوٹ،4کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی ،4کاتعلق میرپور اور03کابھمبرسے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی539 افراد میں سے سی ایم ایچ مظفرآباد سے 6، آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 96 ،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد154، ڑڈی ایچ کیو جہلم ویلی سی7، ڈی ایچ کیو نیلم سے 5،سی ایم ایچ راولاکوٹ سی33،ڈی ایچ کیو باغ سی57،ڈی ایچ کیو حویلی سے 05،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سی35،ڈی ایچ کیو میرپور سی27،نیو سٹی ہسپتال میرپور سی25،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسی06،ڈی ایچ کیو بھمبر سی53جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سی30 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

کرونا کی498 مریضوں میں سی370 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ128مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علا ج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں12،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد12،ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ویلی میں 01،ڈی ایچ کیو نیلم میں1،،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں6، ڈی ایچ کیو باغ میں03،ڈی ایچ کیو حویلی میں03 ،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں20،ڈی ایچ کیو میرپور میں37، نیو سٹی ہسپتال میرپور02، ڈی ایچ کیو بھمبر میں22، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں09مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق14103افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔

آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :