قونصل خانہ پاکستان دبئی کا خصوصی پروازوں کے ذریعے تارکین وطن کی واپسی کا آپریشن گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2020 21:10

قونصل خانہ پاکستان دبئی کا خصوصی پروازوں کے ذریعے تارکین وطن کی واپسی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،ملک خرم شہزاد اعوان) قونصل خانہ پاکستان دبئی کا خصوصی پروازوں کے ذریعے تارکین وطن کی واپسی کا آپریشن گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا،قونصل جنرل احمد امجد علی نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

قونصل خانہ دبئی نے اووسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کیا کیا اقدامات کئے ہیں اس سلسلے میں قونصل آفیسر سید مصور عباس شاہ و دیگر آفیسران و عملے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری مشکلات کا سامنا رہا ،لیکن دوسری طرف ہزاروں لوگوں کی دعائیں بھی ملی۔

۔۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تارکین وطن کے انخلا خصوصی فلائٹس کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ۔نارمل فلائٹس شروع کر دی گیں ۔ٹکٹ ٹریول ایجنٹ اور پی آئی اے دفاتر سے ملیں گے ۔ٹوٹل 55 ہزار سے زاھد تارکین وطن واپس پہنچ گے آخر میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات حکومت کے تعاون کا خصوصی شکر ادا کیا ۔ جبکہ بتایا کہ *قونصل خانہ پاکستان دبئی یکم جولائی 2020 سے معمول کے مطابق اپنی تمام خدمات اور سروسز کا دوبارہ آغاز کرے گا۔