بھارت کے پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کے ثبوت سامنے آ گئے

بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر، بہار اور دہلی میں الرٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان پر نیپال سے دہشتگرد بھیجنے کے الزامات لگانے شروع کر دئیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 29 جون 2020 21:57

بھارت کے پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کے ثبوت سامنے آ گئے
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-29جون2020ء) بھارت کے پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کے ثبوت سامنے آ گئے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر، بہار اور دہلی میں الرٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان پر نیپال سے دہشتگرد بھیجنے کے الزامات لگانے شروع کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کا سٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کے بعد واویلا عروج پر پہنچ گیا ہے۔

دہشتگردی میں ملوث بھارت داخلی سطح پر خطرے کے انتباہ جاری کرنے لگا ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس نے دہشتگرد حملے کا ڈرامہ رچانے کی مشق کرتے ہوئے پاکستان سے 25 مبینہ دہشتگردوں کی آمد کا ناٹک شروع کر دیا ہے۔ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر، بہار اور دہلی میں الرٹ جاری کرتے ہوئے پاکستانی فوج کو بدنام کرنے اور نیپال سے دہشتگرد بھیجنے کے الزام لگانے شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کا طریقہ واردات، فالس فلیگ آپریشن کا روایتی طریقہ کار ہے۔ بھارت ثابت کرنا چاہتا ہے کہ پاکستان نے سٹاک ایکسچینج دہشتگرد حملے کا بدلہ لیا ہے اس لیے بھارت یہ منافقانہ تاثر چاہتا ہے کہ پاکستان نے بدلہ لینے کیلئے سرحد پار دہشتگرد بھیجے ہیں۔ واضح رہے کہ خیال رہے کہ صبح سویرے شہر قائد سے افسوسناک خبرسامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے تھے،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا تھا کہ اس واقع میں تمام حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ 3 شہری بھی اس کارروائی میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔اب ابتدائی تحقیقات کے بعد اس حملے کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے ہیں۔ پاکستانی تحقیقاتی اداروں کے مطابق حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔