نجی محفل میں ڈانس کرنے والی خاتون کو خوفناک انداز میں تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

ایک شخص نے ڈانس کرتے ہوئے خاتون کو پاؤں سے ٹھوکر مار کے دور پھینک دیا، پاکستان میں پیش آئے واقعے پر غیر ملکی میڈیا نے آواز اٹھا دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 29 جون 2020 23:37

نجی محفل میں ڈانس کرنے والی خاتون کو خوفناک انداز میں تشدد کا نشانہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29جون 2020ء) : نجی محفل میں ڈانس کرنے والی خاتون کو خوفناک انداز میں تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، ڈانس کرتے ہوئے خاتون کو پاؤں سے ٹھوکر مار کر دور پھینک دیا گیا، پاکستان میں پیش آئے واقعے پر غیر ملکی میڈیا نے آواز اٹھا دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے ڈیلی میل نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کسی شادی وغیر کی تقریب میں رقص کر رہی ہے کہ اچانک ایک شخص آتا ہے اور اس خاتون کی چھاتی پر زور سے لات دے مارتا ہے جس سے خاتون اڑتی ہوئی دور جاکر گرتی ہے۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ واقعہ کس جگہ پیش آیا لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب اور بھی رقاصائیں موجود تھیں جبکہ ایک رقاصہ ڈانس کر رہی تھی کہ اچانک ایک شخص نے اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تشدد کرنے والے شخص کو خاتون کے ڈانس کرنے کے انداز سے مسئلہ تھا جس پر اس نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کرنے والے شخص کے ہاتھ میں مشروب کی بوتل بھی تھی جبکہ وہ اپنے انداز سے نشے کی حالت میں لگ رہا تھا۔ ابھی تک پاکستان میں اس حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد غیر ملکی میڈیا میں واقعے کا چرچہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :