Live Updates

آئندہ ہفتے ٹماٹر کی سپلائی معمول پر آتے ہی قیمتوں میں کمی ہوجائے گی

ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی میں تعطل کے باعث ہوا، افغانستان اور ایران سے ٹماٹر کی درآمد میں عارضی تعطل سے سپلائی متاثر ہوئی۔ ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اکتوبر 2025 18:30

آئندہ ہفتے ٹماٹر کی سپلائی معمول پر آتے ہی قیمتوں میں کمی ہوجائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب نے ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بارے کہا ہے کہ سپلائی میں تعطل کے باعث عارضی اضافہ ہوا ہے،افغانستان اور ایران سے ٹماٹر کی درآمد میں عارضی تعطل نے سپلائی پر وقتی دباؤ ڈالا، خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی جو عارضی کی بھی وجہ بنی، ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ موسمی تبدیلی، بارشوں اور ٹرانسپورٹ مسائل کا نتیجہ ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ وقتی ہے، آئندہ ہفتے سپلائی معمول پر آتے ہی کمی متوقع ہے، سندھ کی فصل نومبر میں اور پنجاب کی فصل اپریل ، مئی میں آنے سے منڈیوں میں ٹماٹر وافر مقدار میں دستیاب ہوں گے،پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ روزانہ منڈیوں میں سپلائی کی نگرانی کر رہی ہے،ناجائز منافع خوری روکنے اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی ٹیمیں فعال ہیں۔

(جاری ہے)

 
مزید برآں سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت منڈیوں کی اپگریڈیشن بارے جائزہ اجلاس ہوا،ڈی جی پامرا طارق بسرا نے منڈیوں کی اپگریڈیشن اور دیگر اقدامات بارے تفصیلی بریفننگ دی، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے منڈیوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس ، شجر کاری اور بیوٹیفیکشن کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منڈیوں میں کاروباری سرگرمیاں کرنیوالوں کا ڈیٹا ڈیجیٹلائز کیا جائے، ترقیاتی کاموں اور بیوٹیفیکشن کے عمل کے بعد سبزی اور فروٹ منڈیوں کو نمبرنگ دی جائے گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے منڈیوں میں صفائی ودیگر انتظامات کے سرپرائز وزٹ کا بھی عندیہ دے دیا، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری آپریشنز، ڈپٹی سیکرٹریز اور مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران شریک تھے۔

دوسری جانب سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی پنجاب کے تمام اضلاع میں کاروائیاں جاری ہیں۔ تازہ رپورٹ کے مطابق یکم تا 20 اکتوبر تک لاہور میں مزید ہزاروں گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی تقریبا 1 ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان جبکہ 500 سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں جبکہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی 550 سے زائد گاڑیاں بھی بند کی گئی ہیں۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات