
مساجدومدارس کا نظم ونسق محکمہ اوقاف دیا جارہا ہے تاکہ کوئی بھی مذہب کے نام پر عوام کو بھڑکا نہ سکے
ٹی ایل پی کی130 مساجد حکومتی تحویل میں لی جاچکی ہیں اور 223 مدارس کی جیوٹیگنگ مکمل ہوچکی ہے، والدین ہوشیار رہیں، اپنے بچوں کو فساد کا ایندھن نہ بننے دیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
ثنااللہ ناگرہ
منگل 21 اکتوبر 2025
18:14

(جاری ہے)
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی فساد یا انتشار کا ایندھن بننے سے روکیں۔
ایسے نوجوان جو تشدد یا تخریب کاری میں ملوث پائے گئے، انہیں کسی ادارے میں داخلہ، ویزہ یا حکومتی سہولت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ سعد رضوی کے گھر سے سونا، نایاب گھڑیاں، قیمتی اشیاء اور بے نامی جائیدادوں کے ثبوت برآمد ہوئے ہیں، جبکہ ان کے پچانوے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹی ایل پی کو مالی یا سیاسی سہولت دینے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ مساجد و مدارس کا نظم و نسق محکمہ اوقاف کے زیرِانتظام لایا جا رہا ہے تاکہ کسی گروہ کو مذہب کے نام پر عوام کو بھڑکانے کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایل پی کی ایک سو تیس مساجد حکومتی تحویل میں لی جا چکی ہیں، اور دو سو تئیس مدارس کی جیوٹیگنگ مکمل ہو چکی ہے۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ باباجی کی قبر کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا، البتہ اس نام پر چندہ اکٹھا کرنے یا اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ذہنیت کے خلاف کارروائی جاری ہے، کسی مسلک یا فرقے کے خلاف نہیں۔ عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی اور تحریک فساد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں مذہب کے تقدس کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکارِ دو عالم ﷺ نے کسی کو تکلیف دینا تو دور، بددعا تک نہیں دی۔ ایسے میں مذہب کے نام پر خون بہانے والے خود کو عاشقِ رسول کہلانے کے اہل نہیں۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں پریشر گروپس بنیں۔ جو امن و استحکام کے خلاف سازش کرے گا، وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وعدوں کی تکمیل تیزی سے جاری ہے۔ پندرہ اضلاع میں سیلاب متاثرین کو مالی امداد کے چیکس کی تقسیم شروع ہو چکی ہے، جبکہ عوامی سہولت کے لیے تینتیس موبائل پولیس اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ خواتین کے مقدمات کے اندراج کو آسان بنانے کے لیے سات پنک موبائل اسٹیشنز بھی فعال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے صحت کی سہولت دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہے، ویسے ہی انصاف اور قانون کی رسائی بھی عوام تک یقینی بنائی جا رہی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مساجدومدارس کا نظم ونسق محکمہ اوقاف دیا جارہا ہے تاکہ کوئی بھی مذہب کے نام پر عوام کو بھڑکا نہ سکے
-
ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
-
ٹی ایل پی قیادت نے اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں پر اکسایا،احتجاج میں جھوٹی لاشوں کا ڈرامہ رچایا گیا‘ عظمیٰ بخاری
-
ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی ، فنانسنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی ہوگی‘دہشتگردی کے مقدمات بنیں گے،عظمی بخاری
-
آبادی بم پھٹنے کے قریب، پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ
-
بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر وفاق اور خیبرپختونخواہ آمنے سامنے
-
ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کروڑوں ویڈیوز حذف کردیں
-
پنجاب میں موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ متعارف
-
پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں نئے ہسپتالوں کا جال بھی بچھارہی ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی پاکستان کے پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
ٹی ایل پی کے فنانسرز پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہوں گے ، 3800 معاونین کی نشاندہی کرلی‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.