حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فرہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا

منگل 30 جون 2020 01:00

لاہور۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سابق دور حکومت میں شعبہ صحت پر توجہ نہیں دی گئی جس کا خمیازہ آج قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے سابق دورمیں ہسپتالوں پرتوجہ دی ہوتی تو آج عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصروف رہے،عوام معیاری علاج کیلئے ترستے رہے، اپوزیشن والوں نے کچھ کیاہوتاتوانہیں علاج کیلئے باہرنہ جاناپڑتا،پروپیگنڈاکی سیاست اپوزیشن کاوتیرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ منفی سیاست کو پروان چڑھانے والی اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ،اپوزیشن رہنمائوں کو پوائنٹ سکورنگ چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی ہیلتھ کیئر سسٹم پر توجہ دی ہے،ایساہیلتھ سسٹم لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج معالجہ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فرہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔