بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار کے قریب پہنچ گئی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 30 جون 2020 07:07

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون 2020ء) بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 536 ہو گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ بھارت میں اب تک مہلک کورونا وائرس کے باعث 16 ہزار 904 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ علاوہ ازیں بھارت میں 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد ایسے بھی ہیں جو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ عالمی میٹر کے مطابق بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کے مستعدی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار کے قریب ہے جن میں سے 9 ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :