حکومت سی پیک کے تحت زراعت کے شعبے کو جدید رجحانات سے روشناس کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے

منگل 30 جون 2020 11:24

حکومت سی پیک کے تحت زراعت کے شعبے کو جدید رجحانات سے روشناس کرنے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) حکومتِ پاکستان سی پیک کے تحت زراعت کے شعبے کو جدید رجحانات سے روشناس کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،کاشتکاروں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور قومی معیشت میں اس کے مثبت اثرات کو بڑھانے کے لئے خاص توجہ دے رہی ہے کیونکہ زراعت قومی معیشت پر اثرانداز ہونے والاسب سے بڑا شعبہ ہے۔

(جاری ہے)

زراعت میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تکنیکی ترقی بہت ضروری ہے۔ وزیر برائے قومی فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے بتایا ہے کہ چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پر اتفاقِ کیا ہے۔ سی پیک کے تحت دوطرفہ زرعی تعاون سے کپاس کی پیداوار سے متعلق امور کو حل کیا جائے گا اور پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔