توشہ خانہ ریفرنس :نوازشریف کی اشتہاری قراردینے کے لیے کاروائی شروع
آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد‘وارنٹ گرفتاری جاری
میاں محمد ندیم
منگل 30 جون 2020
11:19
(جاری ہے)
ریفرنس کی سماعت کے دوران آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ میں عدالت میں موجود ہوں اورآصف زرداری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کررکھی ہے.
فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ کورونا کے دن ہیں، آصف زرداری کی عمربھی زیادہ ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آصف زرداری کوکورونا تونہیں ہے؟جس پران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری کے آنے سے لوگ اکٹھے ہونگے، پھر رش ہوگا،میں یہاں عدالت میں موجود ہوں. اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت میں کہا کہ فاروق ایچ نائیک کہہ رہے ہیں کہ آصف زرداری کے پیش ہونے سے رش ہو جائے گا، اگررش ہوجائے گا تو اسے کنٹرول کرنا انتظامیہ کا کام ہے‘سردار مظفر عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں، یوسف رضا گیلانی کو عدالت نے استثنا دیا تو آج ان کا وکیل بھی پیش نہیں ہوا، ان کا استثنا بھی ختم کیا جانا چاہیے. فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ یوسف رضا گیلانی پیشی کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، میں بھی ان کے ساتھ تھا میں بھی آئیسولیشن میں چلا گیا، اگر عدالت کہتی ہے تو میں عدالت میں یوسف رضا گیلانی کی طرف سے بیان حلفی دے دیتا ہوں. فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ہائیکورٹ نے میڈیکل گراﺅنڈز پر ضمانت دی تھی، ان پر کیسز پہلی بار نہیں بنائے گئے، 20 سال سے تو آصف زرداری کے خلاف کیسزبنتے میں دیکھ رہا ہوں. جج اصغر علی کے کہا کہ ریفرنس میں نواز شریف کی عدم پیشی پر اشتہار جاری کر رہے ہیں،آصف علی زرداری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتے ہیں‘اس موقع پر احتساب عدالت کے جج نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ریمارکس دیئے کہ کرمنل کیس ہے آصف زرداری کو پیش تو ہونا پڑے گا. ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ وارنٹس تو تب جاری کیے جائیں جب آصف زرداری پیش نہ ہوں، انہوں نے کہاکہ میں سینئر وکیل ہوں اور عدالت میں بیان دے رہا ہوں کہ آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش ہونگے‘جج اصغر علی نے کہا کہ میں لمبی تاریخ دے دیتا ہوں پھرآصف زرداری عدالت میں پیش ہوجائیں، جس کے بعد احتساب عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردی. احتساب عدالت نے نواز شریف کے بذریعہ اشتہار طلبی کے احکامات جاری کردیے اور کہا کہ نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ ہو سکا، وہ دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے ہیں.مزید اہم خبریں
-
ویگو ڈالے بہت بڑی فحاشی ہیں، پارلیمنٹ لاجز کو ان سے بچایا جائے، خواجہ آصف کا سپیکر سے مطالبہ
-
ہم امریکی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہیں لاتے، ہر قسم کی جوابی کارروائی کیلئے تیار ہیں، باقر قالیباف
-
ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر ایرانی وفد کا مذاکرات سے احتجاجاً واک آؤٹ
-
وزیراعظم شہباز شریف سےسوئٹزرلینڈ کے نائب صدر اور وزیر خارجہ کی ملاقات،ایران امریکہ مذاکراتی عمل میں پاکستان کے موثرثالثی کردار کو سراہا
-
امریکہ ایران امن مذاکرات کا پہلا سیشن 80 منٹ بعد ختم
-
ایران کا مذاکرات سے قبل امریکی وفد کے ساتھ فوٹو سیشن اور مصافحے سے صاف انکار
-
ایک صوبے کا نام نواز اور ملک کا نام شریفستان رکھ لیں، رولا ہی مکائیں! ایم پی اے صائمہ کنول کا طنز
-
دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد بچے موسمیاتی خطرات سے دوچار، یونیسیف
-
امریکہ اور ایران کے درمیان ایسے نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں جو مثبت نتائج لائیں، وزیراعظم
-
قومی اسمبلی سے دفاعی بجٹ کسی بھی مخالفت کے بغیر متفقہ طور پر منظور
-
ایران نے لبنان میں پراکسی گروہ کو مسائل پیدا کرنے سے نہ روکا تو دوبارہ سخت حملہ کریں گے، ٹرمپ
-
آئندہ 60روز آبنائے ہرمز میں کوئی ٹرانزٹس یا سروس فیس نہیں ہوگی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.