جعلی ڈگریوں کے بعد پی آئی اے کا جعلی ٹکٹ سکینڈل
قوی ایئرلائن کے سیالکوٹ دفترسے یورپ کے لیے خصوصی پروازوں کی جعلی ٹکٹس سے 80 لاکھ روپے کمائے گئے
میاں محمد ندیم
منگل 30 جون 2020
12:22
(جاری ہے)
واضح رہے کہ خصوصی پروازوں کے لیے پی آئی اے نئے ٹکٹ جاری کر رہی ہے جس کی قیمت کورونا وائرس کی وبا سے پہلے ریگولر پروازوں کے لیے جاری ہونے والے ٹکٹ کے مقابلے میں دگنی ہے‘ذرائع نے بتایا کہ عہدیداروں نے اٹلی اور پیرس کے سفر کے لیے مسافروں سے اضافی رقم حاصل کرکے پرانے خریدے گئے ٹکٹس کو ایڈجسٹ کیا‘یہ بھی بتایا گیا کہ عہدیداروں نے یہ دھوکا دہی (فراڈ) کچھ ٹریول ایجنٹس کے تعاون سے کی. انہوں نے کہا کہ پی آئی اے افسران نے اس چال کے ذریعے تقریباً 80 لاکھ روپے کمائے جبکہ عہدیداروں کے اس دھوکے کے ذریعے پی آئی اے ایک بڑی رقم سے محروم بھی رہی‘بتایا گیا کہ اس فراڈ کے بارے میں معلوم ہوگیا تھا جس کے بعد ملوث افراد کے خلاف انکوائری بھی شروع کردی گئی. تاہم اس معاملے پر کوئی جواب دینے کے لیے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ دستیاب نہیں تھے خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے لیے خصوصی پروازوں سے مستفید ہونے والوں نے کسی بھی حادثے کی صورت میں ٹکٹس کے حصول، مہنگے کرایوں اور ناقابل واپسی ٹکٹس پر تشویش کا اظہار کیا تھا. قبل ازیں وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے بجائے قومی ڈیٹابیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو کہا تھا کہ امریکا سے واپسی آنے والوں کے لیے ٹکٹس بک کریں امریکا میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے درمیان رابطوں کے فقدان نے وہاں پھنسے ان مسافروں کے لیے ٹکٹ کے حصول میں مشکلات کو جنم دیا جو اپنی زمین واپس آنا چاہتے تھے. علاوہ ازیں 22 مئی کو کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے متاثرین میں سے ایک کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو ”مافیا“ کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، جس نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور قومی ایئرلائن کو تباہ کردیا ہے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کیریج ایکٹ قانون کے مطابق انشورنس کی رقم کو جلد جاری کیا جائے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیجیٹل دنیا میں جرائم کے بدلتے طریقہ کار سے نمٹنے کا لائحہ عمل منظور
-
دہشت گردی اور دوستانہ تعلقات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، جے شنکر
-
خیبرپختونخواہ میں گورنر راج کاآئینی قانونی آپشن موجو دہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا، رانا ثناءاللہ
-
بین الاقوامی قانون پر مبنی ورلڈ آرڈر بچانا ضروری، چینی نائب صدر
-
خیبرپختونخواہ میں معاملہ سہیل آفریدی تک نہیں رُکے گا بلکہ پسِ پردہ چیزیں بھی ایکسپوز ہوں گی، منیب فاروق
-
پی ٹی آئی کی بڑی ناکامی کہ مقبول ترین جماعت پھر بھی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کو گرا نہیں پا رہی ، مظہرعباس
-
اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹانے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمات
-
میری نظر میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خیبرپختونخواہ حکومت ختم ہوجائے گی، اعجاز الحق
-
پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں. فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے جن کو احتجاج کی ذمہ داری سونپی،وہ سارے رانگ نمبر ہیں. شیرافضل مروت
-
میڈیا کو احکامات جاری ہوئے ہیں کہ پی ٹی آئی کے آزاد ایم پی ایز یا ایم این ایز کے ساتھ پی ٹی آئی نہ لکھا جائے
-
تمام بند کی گئی موٹر ویز اتوار کی صبح کھول دی جائیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.