ْاین ڈی ایم اے نے طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی دسویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل شروع کر دی

بدھ 1 جولائی 2020 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی دسویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل شروع کر دی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بلوچستان اور گلگت بلتستان کو دسویں کھیپ کا سامان ارسال کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کو مختلف اقسام کے 1 لاکھ 21 ہزار 986 اور گلگت بلتستان کو55 ہزار 950 ماسک دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان کو 5 ہزار 811 اور گلگت بلتستان کو 3 ہزار385 حفاظتی سوٹ دیئے گئے۔ 32 ہزار 885 میڈیکل گاؤن بلوچستان کواور15ہزار 69 گلگت بلتستان کو دیئے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ فیس شیلڈ، سرجیکل کیپس، دستانے، پلاسٹک بوٹ، شوز کور اور حفاظتی عینکیں بھی وافر تعداد میں دی گئی ہیں۔ باقی تمام صوبوں کو بھی دسویں کھیپ کی ترسیل کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے اب تک ملک بھر میں 14 لاکھ 24 ہزار 699 مکمل پی پی ایز سیٹ فراہم کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :