عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح اور تعلیم ہمارا مستقبل، این اے 171 اور این اے 172 کے 15 کروڑ روپے کے خطیر ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں،چوہدری طارق بشیر چیمہ

بدھ 1 جولائی 2020 16:55

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح اور تعلیم ہمارا مستقبل ہے ، این اے 171 اور این اے 172 کے عوام کی صحت اور تعلیم کے لیے 15 کروڑ روپے کے خطیر ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے بعد جب عوام کی خدمت میں پیش ہوں گے تو اس سے علاقے کی محرومی کچھ حد تک ضرور کم ہوںگی۔

وفاقی وزیر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ کارپٹ 0.50 کلومیٹر روڈ بہاول وکٹوریہ ہسپتال (بی وی ایچ) 10 ملین روپے کی لاگت سے اب مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے لوگ کچھ ماہ پہلے اس سڑک کی حالت سے واقف ہیں۔