پسما کے شہید چیئرمین شرف الزماں کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی کانفرنس

جمعہ 3 جولائی 2020 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) پسما کے شہید چیئرمین شرف الزماں کے ایصال ثواب کے لئے پسما (سندھ )کے نگران وائس چیئر میں محمد اختر آرائیں کی ہدایت پر ایک تعزیتی کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے عہدیدارن اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورچیئرمین شرف الزماں کیلئے قرآن خوانی اوردعا مغفرت کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے اس موقع پرپسما حیدرآباد ریجن کے صدر عارف شاہ،نائب صدر عبدالمجید راجپوت ،جنرل سیکریٹری مرزا محمود،محمد عامر اور سیف الرحمن،مٹیاری ڈسٹرکٹ کے صدر عدیل احمد سومرو، نائب صدر یوسف گل میمن، جنرل سیکریٹری محمد آصف،آفس سیکریٹری عبدالقدیر میمن اور غلام علی چھوان کے علاوہ دیگر ممبران نے تنظیمیں امور اور پرائیویٹ اسکولز کو درپیش مسائل کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا اورشرف الزماں کے تعلیمی مشن کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجی اسکولوں کو فوری کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں تا کہ لاکھوں بچوں کا جو تعلیمی نقصان ہو رہاہے اس سے انہیں بچایا جا سکے اس موقع پر متوسط اور نواہی علاقوں میں قائم نجی اسکولوں کے بند ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا بے روز گار ہونے والے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی مشکلات اور مسائل پر بھی غور کیا گیا

متعلقہ عنوان :