ہم سب کو الحمرا جیسے صف اول کے ادبی وثقافتی ادارہ کا حصہ ہونے پر فخر ہونا چاہیے، ثمن رائے

الحمرا کے تمام شعبوں کو تجربہ کا ر افسران وملازمین کی خدما ت حاصل ہیں،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا

جمعہ 3 جولائی 2020 17:35

ہم سب کو الحمرا جیسے صف اول کے ادبی وثقافتی ادارہ کا حصہ ہونے پر فخر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ثمن رائے نے اپنی تعیناتی کے بعدالحمرا افسران و ملازمین کے ساتھ پہلی تعارفی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض کو تندہی سے ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،ثقافتی ادارہ کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اس نشست سے ادارہ میں خوشگوار فضاء کو مزید خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم سب کو الحمرا جیسے صف اول کے ادبی وثقافتی ادارہ کا حصہ ہونے پر فخر ہونا چاہیے،الحمرا کے تمام شعبوں کو تجربہ کا ر افسران وملازمین کی خدما ت حاصل ہیں،غیر اخلاقی رویوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تعارفی سیشن میں الحمرا افسران و ملازمین کوٹیم ورک،اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اظہاریقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی جن پر الحمرا سٹاف کا اپنی مہارتوں کو ادارہ کی ترقی کے لئے برؤے کار کے عزم کااعادہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل،اکاؤنٹ آفیسر مظہر اقبال بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ تقریب کے آغاز میں ملک میں کورونا 19سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔کووڈ 19کے پیش نظر تمام ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا گیا،تمام افراد نے ماسک لگا رکھے تھے،سماجی فاصلہ اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنایا گیا۔ تقریب میں الحمرا کے تمام افسران و ملازمین نے شرکت کی۔