پی پی شہید بھٹو کے کارکنان کا پولیس ٹریننگ سینٹر کو اے آئی جی شاہد حیات کے نام سے منسوب کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 3 جولائی 2020 18:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) پی پی شہید بھٹو کے کارکنان کا پولیس ٹریننگ سینٹر کو اے آئی جی شاہد حیات کے نام سے منسوب کرنے اور شہید مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،نعریبازی،تفصیلات کے مطابق سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی شھید بھٹو کے کارکنان نے مرکزی کال پر پولیس ٹریننگ سینٹر کو اے آئی جی شاہد حیات کے نام سے منسوب کرنے اور شہید مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل شہید بھٹو کے رہنماؤں قربان کلوڑ،سراج میرانی،عبدالستار بھٹو،امتیاز میرانی،ریاست چوہان،دانش میرانی،ظفر سنجرانی ودیگر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے پولیس ٹریننگ سینٹر کو شاید حیات کے نام سے منسوب کرنے کا عمل کسی طور برداشت نہیں ہے اے آئی جی شاہد حیات میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے اہم ملزم ہیں اور کسی ملزم کے نام کسی ادارے کو منسوب کرنا قبول نہیں سندھ حکومت کا یہ اقدام ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ان کا کہنا تھا کہ چوبیس سال گذر جانے کے باوجود مرتضیٰ بھٹو کیخون کے ساتھ انصاف نہیں ہوسکا ہے ان کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں اس کے اہل خانہ اور پیپلزپارٹی شھید بھٹو کے کارکنان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کو اے آئی جی شاہد حیات کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر پیپلزپارٹی شھید بھٹو کے کارکنان سندھ بھر میں سراپااحتجاج بن جائیں گے۔