ہنگو، اورکزئی میں موٹر کار بے قابو ہو کر الٹ گئی،دو خواتین سمیت چار افراد زخمی

جمعہ 3 جولائی 2020 23:59

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) اورکزئی میں موٹر کار بے قابو ہو کر الٹ گئی،دو خواتین سمیت چار افراد زخمی،ریسکیو1122 اور دیگر اداروں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا،تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورکزئی ڈسٹرکٹ کے علاقے شکر تنگی میں رحمین بادشاہ اپنی موٹر کار میں فیملی کے ساتھ ہنگو آ رہے تھے کہ گاڑی ان سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کوہنگو ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :