سرگودھا،پٹرول کی مہنگے داموں فروخت ،پیمانہ میں کمی کی عوامی شکایات کا نوٹس

ضلعی انتظامیہ نے اینٹی کرپشن کے ہمراہ پٹرول پمپ مافیا کے خلاف چیکنگ مہم شروع کر دی

ہفتہ 4 جولائی 2020 11:48

سرگودھا،پٹرول کی مہنگے داموں فروخت ،پیمانہ میں کمی کی عوامی شکایات ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) سرگودھامیں پٹرول کی مہنگے داموں فروخت اور پیمانہ میں کمی کی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اینٹی کرپشن کے ہمراہ پٹرول پمپ مافیا کے خلاف چیکنگ مہم شروع کر دی اور سرگودھا بھلوال اور معظم روڈز پر 6 پٹرول پمپس کو سیل کر کے مزید کارروائی کے لئے رپورٹ حکام کو بجھوا دی۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں پٹرول کی مہنگے داموں فروخت اور پیمانہ میں ہیرا پھیری کی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اینٹی کرپشن کے ہمراہ پٹرول پمپ مافیا کے خلاف چیکنگ مہم شروع کر دی جس میں گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تصور عباس بوسال نے ڈی او انڈسٹریز کے ہمراہ سرگودھا بھلوال اور معظم روڈز پر پٹرول پمپ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے پٹرول پمپس مشینوں کی مقدار اور معیار ریٹس کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

جس میں پٹرول پمپس مشینوں کی مقدار اور معیار میں کمی بیشی ثابت ہونے پر سیف الملوک پٹرولیم اور سی این جی سرگودھا،وسنال پٹرولیم،بسم اللہ پٹرولیم، آدم فلنگ سٹیشن،عمیر پٹرولیم معظم آباد کو سیل کر دیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لئے رپورٹ مرتب کر کے حکام کو بجھوا دی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تصور عباس بوسال نیبتایا کے عوامی شکایات کی روشنی میں ایسی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہیاور پٹرول پمپس پر سرکاری ریٹ کی مطابق پٹرول کے معیار اور مقدار کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :