پاکستان کورونا کے شکار دنیا کے5 بہترین ممالک میں شامل ہوگیا

پاکستان میں کورونا پھیلاؤ کی شرح تیزی سے کم ہوئی ہے، پاکستان میں بیماری کی شرح 0.74 ریکارڈ کی گئی،جبکہ قازقستان 1.56، آسٹریا 1.38، جنوبی افریقہ 1.17، جرمنی 1.02، بھارت 1.14 اورسعودی عرب میں شرح 0.98 ریکارڈ کی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 جولائی 2020 18:11

پاکستان کورونا کے شکار دنیا کے5 بہترین ممالک میں شامل ہوگیا
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی 2020ء) پاکستان کورونا کے شکار5 بہترین ممالک میں شامل ہوگیا، پاکستان میں کورونا پھیلاؤ کی شرح تیزی سے کم ہونے لگی، پاکستان میں بیماری کی شرح 0.74 ریکارڈ کی گئی،جبکہ قازقستان 1.56، آسٹریا 1.38 ،جنوبی افریقہ 1.17، جرمنی 1.02،بھارت 1.14 اورسعودی عرب میں شرح 0.98 ریکارڈ کی گئی۔ امپیریل کالج لندن کی تازہ ترین ریسرچ کے مطابق کورونا وائرس میں کمی اور پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان دنیا کے 5 بہترین ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایشیاء میں سب سے زیادہ کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بیماری کی شرح 0.74 ریکارڈ کی گئی، قازقستان 1.56، آسٹریا 1.38 ، ساؤتھ افریقہ 1.17، جرمنی 1.02، جبکہ بھارت میں 1.14 دکھائی گئی ہے۔ اسی طرح سعودی عرب 0.98، روس 0.94، اور پولینڈ میں 0.84 شرح ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

امپیریل کالج لندن اپنی ریسرچ میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا ہے۔

پاکستان میں بیماری کے اضافے کی شرح منفی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعدادو شمار کے مطابق ایک لاکھ 29 ہزار830 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار527 ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3191 مزید مثبت کیسز رپورٹ جبکہ 91 کورونا متاثرین جان کی بازی ہارگئے۔

اب تک ملک بھر میںکورونا وائرس کے 2 لاکھ 28 ہزار474 مصدقہ کیسزسامنے آئے ہیں جن میں آزاد کشمیر کی1288، بلوچستان کے 10ہزار766، گلگت بلتستان کی 1545، اسلام آبادکی13ہزار409، کے پی کے، کے 27ہزار843، پنجاب کے 81 ہزار 317 اور سندھ کے 92 ہزار 306 مریض شامل ہیں۔ ابتک مجموعی طور پر 4 ہزار 712 اموات ہوچکی ہیں۔ ابتک 13 لاکھ 98 ہزار352 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 729 ہسپتالوں میں 5130 مریض زیر علاج ہیں۔