�ولائی ملکی تاریخ کا تاریک دن ہے،ذوالفقارافغانی

43سال قبل آج ہی کے دن منتخب جمہوری اور عوام میں مقبول وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک و قوم کو آمریت کی لمبی اور تاریک دور میں دھکیل دیا گیا ،،،صدر پیپلز پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور

اتوار 5 جولائی 2020 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) 5جولائی ملکی تاریخ کا وہ تاریک دن ہے جب43سال قبل آج ہی کے دن منتخب جمہوری اور عوام میں مقبول وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک و قوم کو آمریت کی لمبی اور تاریک دور میں دھکیل دیا گیا تھا۔پیپلز پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کی تنظیم کی جانب سے پشاور پریس کلب میں منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ 5جولائی ملکی تاریخ کا وہ تاریک دن ہے جب43سال قبل آج ہی کے دن منتخب جمہوری اور عوام میں مقبول وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک و قوم کو آمریت کی لمبی اور تاریک دور میں دھکیل دیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر زوالفقار افغانی،پاکستان پیپلز پارٹی پشاور کے فنانس سیکرٹری فرزند علی وزیر،طارق رحیم سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ضیا آمریت نے ملکی تاریخ کا دھارا موڑ کر ملک میں ہیروئن اور اسلحہ کلچر کو پروان چڑھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹو نے سامراج کی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملکی مفاد کو مقدم جانا، یہی وجہ سے قائد عوام کے خلاف بین الاقوامی سازش کا آغاز کردیا گیا، جو 5جولائی 1977کے غیر آئینی مارشل لا ء کی صورت میں ظاہر ہوا۔

مقررین نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں جمہوری عمل کو ہمیشہ پاوں تلے روندا گیا، جس کے نتیجے میں جمہوری قوتوں کو دوام نہیں مل سکا۔انہوں نے مزید کہا اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی حق حکمرانی کو تسلیم کیا جائے اور ہمیشہ کے لئے آمریت کی راہ میں دیوار کھڑی کی جائے۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کی اپیل پر 5جولائی 1977کے مارشل لاء کی یاد میں اتوار کو ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔پارٹی کے صوبائی صدر محمد ہمایوں خان اور سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر زوالفقار افغانی کی اپیل پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اپنے گھروں پر سیاہ پرچم لہرائے۔اس دن کی مناسبت سے خیبر پختونخو اکے تمام اضلا ع میں پیپلزپارٹی کی ضلعی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب کا انعقاد کیا گیاتھا۔