پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے کورونا مثبت ہونے پر صحت یابی کی دعا

پیر 6 جولائی 2020 16:05

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی معاون خصوصی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے کورونا مثبت ہونے پر صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے ڈاکٹر ظفر مرزا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ الله تعالیٰ ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطاء فرمائے۔