بھارت جمہوری نہیں انتہاپسنداورجنونی ریاست ہی:شفیق رضا قادری

پیر 6 جولائی 2020 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ بھارت جمہوری نہیں انتہاپسنداورجنونی ریاست ہے،کیا اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کااطلاق صرف مسلمان ملکوں پرہوتا ہے،اقوام متحدہ دوہرا معیار ترک کرے،برما،بھارت ،کشمیر،فلسطین اورشام کے مظلوم مسلمانوں کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نریندرمودی اوراس کے حواری چن چن کربھارت کے بیگناہ مسلمانوں کوموت کے گھاٹ اتاررہے ہیں، بھارت کے طول وارض میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام ;متحدہ کی خاموشی نے انسانیت کاسرشرم سے جھکادیا۔ انہو ں نے کہاکہ مسلمان حکمران اسلام اورامن کودرپیش مختلف چیلنجز سے نبردآزماہونے کیلئے اوآئی سی کومنظم اورفعال کریں،اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی نے اس کی حیثیت کو متنازعہ بنادیا۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام کے ساتھ تعصب کی بنیادپرمغرب والے مسلمانوں کے انسانی حقوق کااحترام نہیں کرتے ۔بھارت کاوجودانسانیت کیلئے ایک بوجھ ہے،بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں۔