کراچی ایکسپریس کو حادثہ، کراچی کوئٹہ اور لاہور کے درمیان متعدد مسافر ٹرینیں آٹھ سے دس گھنٹوں کی تاخیر کا شکار

پیر 6 جولائی 2020 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) سندھ میں کراچی ایکسپریس کو پیش آنیوالے حادثے کی وجہ سے کراچی کوئٹہ اور لاہور کے درمیان چلنے والی متعدد مسافر ٹرینیں آٹھ سے دس گھنٹوں کی تاخیر کا شکار رہیں۔ جس سے مسافروں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی۔

(جاری ہے)

ریلوے کے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت کے شیڈول میں تاخیر کا سلسلہ آئندہ چند روز بھی جاری رہے گا۔ جس کے بعد ٹرینوں کا شیڈول معمول پر آسکے گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریلوے حکام نے خسارے میں چلنے والی اس ٹرین کو 15 جولائی سے بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ شالیمار ایکسپریس کا مالی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔