بینظیریونیورسٹی شرینگل کے طلبہ گزشتہ 9سالوں سے فارمیسی ڈگری سے محروم

پیر 6 جولائی 2020 23:30

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) خیبرپختونخوااسمبلی کوبتایاگیاکہ بے نظیریونیورسٹی شرینگل میں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ گزشتہ نوسالوں سے فعال ہے مگرفارغ التحصیل طلبہ صرف اس لئے ڈگریوں سے محروم ہیں کہ ڈیپارٹمنٹ فارمیسی کونسل کیساتھ الحاق شدہ نہیں۔یہ بات ایم ایم اے کے رکن عنایت اللہ نے نکتہ اعتراض پر کہی انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی رولز کے مطابق پوائنٹ آف آرڈرپرصرف اس وقت ایک رکن بول سکتاہے جب ایوان میں رولز کی خلاف ورزی ہورہی ہو لیکن ایوان میں اس نکتے پر کنفیوژن پایاجاتاہے لہذا میری تجویز ہے کہ رولزمیں ترامیم کرکے قومی اسمبلی وسینٹ کی طرز پراسے زیروہاورکیاجائے۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کے رکن میاں نثارگل نے نکتہ اعتراض پرکہاکہ انکے حلقہ نیابت میں پندرہ سال قبل سراج باباگرڈسٹیشن تعمیر ہوا اس میں بجلی میں چالو ہے تاہم کم وولٹیج کے باعث علاقے کے ٹیوب ویلزبندپڑے ہیں جس سے مکین کوپانی کامسئلہ درپیش ہے اس بارے کئی بار متعلقہ حکام سے رابطہ کیامگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی جب احتجاج کرتے ہیں تو وزیرقانون کہتے ہیں کہ یہ وفاقی حکومت کامسئلہ ہے اس موقع پر سپیکر نے کہاکہ ہائرایجوکیشن کے وزیرتیاری کرکے شرینگل یونیورسٹی سے متعلق ایوان کو مطمئن کریں جب کہ میاں نثارگل میرے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کے حل کیلئے کوئی راستہ نکالتے ہیں۔