چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان ٹیلی فونک رابطہ

مولانا فضل الرحمان کی پی پی پی سندھ کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت جمعیت علمائے اسلام کے تحت سندھ میں نو جولائی کو اے پی سی ہوگی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مولانا فضل الرحمان کا مکالمہ عوام تک درست حقائق پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی کا موقف شائستگی سے سامنے لایا جائے، چیئر مین پیپلز پارٹی کا اجلاس سے خطاب

پیر 6 جولائی 2020 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو فون کرکے ان سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت جان بوجھ کر کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کر رہی ہے اور وائرس کے متعلق اعدادوشمار چھپا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت ٹڈی دًل کے معاملے کو بھی فراموش کر چکی ہے۔ گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمن سے عوام دشمن بجٹ پر بھی گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین پی پی پی کو دعوت دی کہ ان کی صوبائی تنظیم سندھ میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام کے تحت سندھ میں 9جولائی کو اے پی سی ہوگی۔ اس کے علاوہ بلاول ہائوس لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر صدارت ایک اہم ویڈیو لنک اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ عوام تک درست حقائق پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی کا موقف شائستگی سے سامنے لایا جائے۔

پیپلزپارٹی پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات کا منہ توڑ جواب دیا جائے کیونکہ پی پی پی قیادت اور رہنمائوں پر کبھی بھی کرپشن کا کیس ثابت نہیں ہوا ہے اور تمام الزامات سے باعزت بری ہوئے ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت اور رہنمائوں پر کرپشن ثابت ہوئی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے چینل 24کی بندش پر احتجاج کرنے والے صحافیوں پر گولیاں چلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا کے سیکیورٹی اہلکاروں نے صحافیوں پر گولیا چلا کر ثابت کر دیا ہے کہ آزاد میڈیا سے متعلق ان کی پالیسی کیا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت آزاد نکتہ نظر رکھنے والے غیر جانبدار اینکرز کو آف ایئر کروایا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کورونا وائرس کو نان ایشو بنانے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار اور حقائق گواہ ہیں کہ پی پی پی حکومتی کارکردگی دیگر حکومتوں سے بہت بہتر رہی ہے اس لئے جعلی رہنما میڈیا میں پی پی پی حکومتوں کی کامیابیوں کو اجاگر کریں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارٹی رہنمامیڈیا میں پی ٹی آئی حکومت کی معاشی ناکامیوں کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اینکرز صاحبان غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام فریقین کا موقف سامنے لائیں گے۔ ویڈیو لنک اجلاس میں سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، اعتزاز احسن،سینیٹر شیری رحمن، نوید قمر، سلیم مانڈوی والا، شازیہ مری، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور مولا بخش چانڈیو، نفیسہ شاہ، پلوشہ خان، روبینہ خالد، شہلا رضا، شرمیلا فاروقی، نواب یوسف تالپور، نواب افتخار احمد، حیدر زمان قریشی، بیرسٹر عامر حسن، سید حسن مرتضی، علی حیدر گیلانی، اصغر ندیم کائرہ، راجہ خرم پرویز، نبیل گبول، سعید غنی، نثار کھوڑو، لطیف اکبر، ناصر شاہ، اویس شاہ، امتیاز شیخ، عاجز دھامرہ، قادر پٹیل، چوہدری منور انجم، مرتضی وہاب، تیمور تالپور، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ، سحر کامران، فیصل کریم کنڈی، جام اکرام دھاریجو، سعدیہ دانش، سربلند جوگزئی، جاوید ایوب، ناز بلوچ، اسماعیل راہو، سہیل سیال، گیان چند، نذیر ڈھوکی اور عثمان غازی اور دیگر ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔

ن