کوہاٹ پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب10 اشتہاریوں سمیت 659مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

منگل 7 جولائی 2020 11:37

کوہاٹ پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب10 اشتہاریوں سمیت 659مشتبہ افراد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) کوہاٹ پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب10 اشتہاری مجرموں سمیت 659مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میںبڑے پیمانے پر مسلسل کریک ڈائون کے نتیجے میں اسلحہ ومنشیات کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔انسداد منشیات کے حوالے سے جاری خصوصی مہم میں رواں ہفتی11منشیات فروشوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع بھر میں مطلوب اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بڑے پیمانے پر مسلسل کریک ڈائون جاری ہے۔اس سلسلے میںخصوصی مہم کے تحت کوہاٹ کے چاروں سرکلزسٹی،ہیڈ کوارٹر،صدر اور لاچی سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،اچانک چھاپوں اور کریک ڈائون کے تسلسل میں پولیس نے ماہ جولائی کے رواں ہفتے قتل واقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 10اشتہاریوں سمیت659مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جنکے قبضے سے مجموعی طور پر 4کلاشنکوف،2رائفل،4بندوق،34پستول،60چارجرزاور مختلف بور کے 700کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منشیات کی سپلائی لائن کو بند کرنے کے سلسلے میں جاری خصوصی مہم کے دوران کوہاٹ پولیس نے رواں ہفتے 20000گرام چرس اور600گرام ہیروئن پکڑ کر 11منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا اور انکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔جولائی کے رواں ہفتے کے دوران پولیس نے شہر کے 23مقامات پر وقتاًفوقتاً اچانک چیکنگ کی کاروائیوں میں وی وی ایس ،آئی وی ایس اور سی آر وی ایس موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پر چھوٹی بڑی7500 گاڑیوں بشمول موٹر سائیکلوں اور15000افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں400افراد کو ضابطہ فوجداری کے دفعات55/109 کے تحت حراست میں لیکر چالان عدالت کیا گیاجبکہ نان رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ70موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر مزید چھان بین کیلئے متعلقہ تھانوں میں بند کردئیے گئے۔