
فیصل ۱ٓباد میں کورونا قابو میں ۱ٓنے لگا،جنرل ہسپتال غلام محمد ۱ٓباد، الائیڈ ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی،
چند روز پہلے تک مریضوں سے بھرے ہوئے ہسپتالوں میں سینکڑوں بیڈ خالی ہوگئے،اموات بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئیں،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی
منگل 7 جولائی 2020 16:31

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ فیصل ۱ٓباد میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مخصوص گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد ۱ٓباد، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور الائیڈ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں میں واضح کمی دیکھنے میں ۱ٓئی ہے اور مذکورہ تینوں ہسپتالوں کے نصف سے زائد بیڈ خالی اور کورونا کیلئے مخصوص کئی وارڈز بھی بند ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل ۱ٓباد میں ابھی بھی کورونا کے 150 سے زائدمزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش موجود ہے اسی طرح کورونا سنٹر جنرل ہسپتال غلام محمد ۱ٓباد میں تقریباً 70 بیڈز خالی پڑے ہیں جبکہ سول ہسپتال میں بھی 120مزید مریضوں کے داخلے کے انتظامات موجود ہیں نیز اس وقت سول ہسپتال میںصرف 25 مریض موجود ہیں۔ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کا کہنا ہے کہ مریضوںکی تعداد میں واضح کمی کی وجہ سے ہسپتالوں پر کورونا کے مریضوں کا دبائو اب بہت کم ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر فیصل ۱ٓباد میں صرف کورونا وائرس کے مریضوںکیلئے مخصوص کئے گئے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام ۱ٓباد کو دیکھا جو ئے تو اس میںمنگل کے روز تک کورونا کے کل صرف 33 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17 مثبت اور 16 مریض مشتبہ ہیںجبکہ زیر علاج مریضوں میں سے 3 مریض تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیںجن کی زندگی بچانے کیلئے سر توڑ کوشش کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گوجرانوالہ،پراپرٹی لین دین کا تنازع،ملزمان نے 2نوجوانوں کوگرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا
-
معرکہ حق، پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کر کے ڈوزیئر جاری کر دیا
-
بجلی، گیس، پیٹرول مہنگا کرنے کا منصوبہ، حکومت کی نئے بجٹ میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
-
آنے والے بجٹ میں عوام کیلئے خوشخبری ہو گی، رانا ثناء اللہ
-
آئندہ 24 گھنٹون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات
-
پنجاب بھر کے سکولوں میں زائد اساتذہ کو دوسرے اداروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ
-
سپہ سالار نے جس بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے دنیا کی ملٹری اکیڈمیوں میں اسکی تربیت دی جائیگی ‘ عطا تارڑ
-
توانائی اصلاحات پر حکومت کی بڑی پیشرفت، بجلی اور گیس سیکٹر میں اہم تبدیلیاں متوقع
-
عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کردی
-
عالمی سطح پر مودی حکومت کی سفارتی ناکامی بے نقاب
-
بھارت کی جانب سے پاکستان کا ائیر ڈیفنس تباہ کرنے کی کوشش کا انکشاف، منہ توڑ جواب پر ناکامی کا سامنا
-
پہلگام حملے سے قبل مودی سرکار نے وہاں کی سکیورٹی ہٹا دی تھی،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.