چیچہ وطنی، کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں، صوبائی وزیر زراعت

منگل 7 جولائی 2020 17:34

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں ، چاول کی کاشت جلد از جلد مکمل کی جائے ، کاشتکار بھرپور پیداوار کے حصول کے لئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا سستا اور معیاری بیج استعمال کرنے کو ترجیح دیں ۔

گزشتہ روز یہاں کاشتکاروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان کی انڈسٹری اور معیشت کے لئے کپاس کی فصل انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس لئے کسان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی کاشت کے لئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر من و عن عملدرآمد کریں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کسان کی محنت ضائع نہ ہو اور اور اسے کپاس کی فصل سے بھرپور آمدن حاصل ہو ،کپاس کی بہترین پیداوار سے ہماری برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر زراعت نے کہا محکمہ زراعت توسیع ، پیسٹ وارننگ اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کا عملہ کسانوں کی رہنمائی کیلئے ہر وقت فیلڈ میں موجود ہے جن سے ہر معاملے میں مشاورت لی جائے اورمفید مشوروں سے استفادہ کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی ترقی زراعت کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے اور اسی لئے وزیر اعلی پنجاب کپاس اور دیگر فصلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ حکومت بھرپور پیداوار کیلئے سبسڈی اور مراعات دے رہی ہے جس کا کسان بھرپور فائدہ اٹھائیں اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے دن رات کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :