ڈیرہ اسماعیل خان، امام مسجد کی آٹھ سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار

منگل 7 جولائی 2020 22:34

ڈیرہ اسماعیل خان، امام مسجد کی آٹھ سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی 2020ء) تحصیل پروآ میں امام نے مسجد کے حجرے کے اندر آٹھ سالہ معصوم شاگرد کو زیادتی کا نشانہ بنادیا، بچے کے والد کی رپورٹ پر امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پروآ میں امام مسجد نے دینی تعلیم کے لئے آنے والے اپنے آٹھ سالہ شاگرد کو مسجد کے حجرے میں لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے بچے کے والد کی رپورٹ پر امام مسجد حافظ محمد معین کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :