فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی جا نب سے کو نسلنگ سروس کا آغا ز

منگل 7 جولائی 2020 23:34

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) اس وقت پا کستا نی قوم تا ریخ کے ایک نا زک اور کٹھن وقت سے گزر رہی ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنا ئزیشن کی جانب سے کورو نا کو ایک وبا ئی بیماری قرا ر دیاجانے کے بعدبڑے پیما نے پر بیماری کی روک تھا م کے لئے حفا ظتی اقدا مات اور عوام میں شعور اجا گر کر نے کے لئے اہمیت کی ضرورت ہے۔ مزیدبراں اس تنا ظر نے معا شرے کے مختلف طبقا ت کودرپیش ذہنی صحت کے مسائل اور ان کی پریشا نیوں کو حل کر نے کی ضرورت کو بڑھاد یا ہے۔

اس ہی سلسلے میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹر انیلہ مقصود ، سر براہ شعبہ بہیورل سا ئنسز نے رضا کارانہ طور پرشعبہ ذہنی صحت کے قومی اور بین الاقوا می پیشہ ورا نہ افرا د کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس کے تمام ممبران مو جو دہ صو رتحال میں معا شرے کے افرادکو ذہنی صحت کے حو الے سے اپنی خدمات پیش کر نے کیلئے پر عز م ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ٹیم دور حاضرکے ڈیجیٹل ذرا ئع کو استعمال کر تے ہو ئے نفسیا تی تعلیم ، نفسیا تی مدد، مشا رت اور حکمت عملی فراہم کریگی تاکہ لو گوں کو جسما نی ، نفسیاتی اور معاشر تی صحت پر وبا ئی امرا ض جیسے کرونا کے اثرا ت سے نمٹنے کے لئے تیارکیا جا ئے۔

مزید براں اس ٹیم کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ کس طرح اس تنا ؤکے اس وقت میں لو گوں کو مثبت رہنے کی تر غیب دی جا ئے کیو نکہ کسی بھی بحران سے نکلنے کے لئے مثبت سو چ نہا یت اہم ہو تی ہے۔اس کے علا وہ افراد کومو جو دہ صورتحال میں سو شل میڈیا کے استعما ل اور اس میں پیش کر دہ خبروں حوا لے سے بھی رہنما ئی فراہم کی جا ئے تا کہ عوام اس قا بل ہوں کہ در ست اورصیحح حقا ئق کی جا نچ پر کھ کر سکیں۔