سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور

امیدوار کیلئے زیا دہ سے زیا دہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کرنے کا مطالبہ

جمعہ 16 مئی 2025 20:06

سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میںسی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظورکرلی گئی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کو پانچ مرتبہ مقابلے کی امتحان میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے والے امیدوار کیلئے زیا دہ سے زیا دہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی، قومی اسمبلی اجلاس سوموار شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔