جنوبی وزیرستان میں کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کیلئے تجارتی منصوبہ ایگری پارک میں کاروبار کرنے کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 9 جولائی 2020 17:58

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) جنوبی وزیرستان میں کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لئے کثیر المقاصد تجارتی منصوبہ ایگری پارک میں کاروبار کرنے کا آغاز کر دیا گیا ایگری پارک 250کنال اراضی پر محیط ہے جس میں 75گودام بنائے گئے ہیںمنصوبہ سے علاقائی کاروبار پر اچھے اثرات مرتب ہو نگے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقہ وانا میں بہت بڑا کاروباری منصوبہ ایگری پارک میں کاروبار کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جو کاروباری حلقوں اور تجارت سے وابسطہ افراد کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا ایگری پارک منصوبہ اپریل 2018 میں حکومت پاکستان ،سول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے تعاون سے تعمیر کیا گیا منصوبے کا بنیادی مقصد کاروبار کو وسعت دینا اور اس کو بہتر سے بہتر کرنا تھا تاکہ عوام کو اچھے ماحول میں خریداری کے مواقع فراہم ہو سکیں ایگری پارک میں کاروبار کے آغاز سے علاقہ کی معشیت اور کاروباری سرگرمیوں کو دوام ملے گا جبکہ منڈی میں اجناس کے لئے ہونے والی بولی وانا بازار سے ایگری پارک کو منتقل ہو چکی ہے جوکہ کاروباری حلقوں کے لئے ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے سول انتظامیہ نے ایگری پارک میں دوکانوں کی تقسیم ایگری پارک کمیٹی کی سفارشات کے مطابق احسن طریقے سے کروا دی ہے اور اب مذکورہ مارکیٹ کاروبار اور معاشی بہتری کے لئے مذید مواقع فراہم کریگی جو علاقہ کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے مثبت اقدام ثابت ہو گا ۔