امریکی شہری سنتھیا رچی کااپنے کیس میں عدالت پر اعتماد کا اظہار

پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک کلاؤن شو کیا جارہا ہے جو جلد ہی انٹرنیشنل کمیونٹی بھی دیکھے گی، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 10 جولائی 2020 15:12

امریکی شہری سنتھیا رچی کااپنے کیس میں عدالت پر اعتماد کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) امریکی شہری سنتھیا رچی نے اپنے کیس میں عدالت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا رچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک کلاؤن شو کیا جارہا ہے جو جلد ہی انٹرنیشنل کمیونٹی بھی دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے جب کہ وزارت داخلہ اور باقی تمام اتھارٹیز بہترین کام کریں گی۔

(جاری ہے)

سنتھیا رچی نے میڈیا نمائندگان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میٹھی لسی، فریش آم اور خاص طور پر چونسا آم میرے پسندیدہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دال چاول ہمیشہ سے پسند ہے جس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ گجرانوالہ کے یا یہاں کہ دال چاول ، سنتھیا نے کہا کہ دال چاول گجرانوالہ کے پسند ہیں۔یاد رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا ہے۔پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔