مولانا کرائے پر دستیاب رہتے ہیں

عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کہ بعد پی پی مولانا کی سروسز کرایا پر حاصل کر رہی ہے: شہباز گل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 11 جولائی 2020 00:19

مولانا کرائے پر دستیاب رہتے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 جولائی2020ء) مولانا کرائے پر دستیاب رہتے ہیں، پاکستان تحریکِ اںصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کہ بعد پی پی مولانا کی سروسز کرایا پر حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ''مولاناکرائے پر دستیاب رہتے ہیں۔عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کہ بعد پی پی مولانا کی سروسز کرایا پر حاصل کر رہی ہے۔

زرداری صاحب کو جیسے عدالتی نوٹس آتا ہے وہ بیمار ہو جاتے ہیں۔آج بیٹے پہ اعتماد کئے بغیر خود کرایہ طے کر رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے مولانا انکے بیٹے سے زیادہ کرایا لے اڑیں گے''۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی آصف علی زرداری سے قربتیں مکمل طور پر فطری اور قابل فہم ہیں، مولانا نے جتنا ممکن ہو سکا زرداری صاحب شراکت سے فائدہ اٹھایا، آئندہ بھی اٹھائیں گے زرداری صاحب سے چوری کا حساب مانگا گیا تو مولانا کنٹینر لیکر نکل کھڑے ہوئے،اب جے آئی ٹی منظرِ عام پر آئی ہے تو مولانا دوبارہ "پراجیکٹ" لینے پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید کا کہناتھاکہ سندھ کے عوام بدحالی اور بدانتظامی کی بھینٹ چڑھتے رہیں، مولانا کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔دنیا آج وزیراعظم عمران خان کی متعین کردہ راہوں پر چل رہی ہے. واضح رہے کہ آج جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے جمعہ کو بلاول ہائوس میںسابق صدرمملکت آصف علی زرداری اورپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی،ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ اس موقع پرسابق صدر آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے ملکی سالمیت اور بقاء کے خاطر سیاسی امور میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحماننے این ایف سی ایوارڈ پر غیرلچکدار موقف اپنانے پربھی اتفاق کیا۔