شبقدر پولیس کی کارروائی ‘دہرے قتل کیس کا خطرناک اشتہاری گرفتار

ہفتہ 11 جولائی 2020 16:37

شبقدر پولیس کی کارروائی ‘دہرے قتل کیس کا خطرناک اشتہاری گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) پرانی دشمنی اور بچوں کی لڑائی پر دہرے قتل کیس کے نامزد اشتہاری کو شبقدر پولیس نے گرفتار کیا۔ 2009 اور 2010 میںمذکورہ اشتہاری بچوں کی لڑائی اور پرانی دشمنی پر دو جوان العمرافراد کو قتل کرکے فرارہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ محمد شعیب خان کی ہدایت پر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی مہم کا آغازکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان بمع دیگر پولیس نفری نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے دوہرے قتل کیس میں تھانہ شبقدر کو مطلوب مجرم اشتہاری ملنگ شاہ ولد عبدالکبیر ساکن شبقدر کو ہفتے کے روزگرفتارکرلیا۔ محمد ریاض خان نے اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم ملنگ شاہ دس سال قبل بچوں کی لڑائی پر جوان العمر نوجوان اور ذاتی دشمنی پر چنگچی ڈرائیور کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد فرار ہوا تھا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر اشتہاری کو گرفتار کرکے تھانہ شبقدر کیاگیا ہے جہاں پر ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔