بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار قبائلی اشرافیہ ہے ،جے یو آئی نظریاتی

ہفتہ 11 جولائی 2020 21:09

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے صوبائی معاون کنونیئر میر مبارک خان محمد حسنی صوبائی صدر جے ٹی آئی نظریاتی حافظ فضل الرحمان رحمانی ضلعی کنوینر قاری رحمت اللہ نقشبندی امیر یونٹ پس شہر میر محمد حسنی امیر یونٹ غوث اباد حافظ عبدالحق سمالانی،صدر جے ٹی آئی قلات اسرار احمد ساسولی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی اصل پسماندگی کے ذمدار قبائلی اشرافیہ ہے اور اسٹیبلشمنٹ بھی انکی پشت پناہ بنی ہے اپنے ٹیھکداروں کے ذریعے سے سر کاری اسکیمات حاصل کرتے ہیں یا اپنے ناہبین کے ذریعہ سے عوام کو دست گر یبان کرکے مقاصد حاصل کرکے عوام کی تقدیر کا فیصلہ ایک لیویز سپاہی کرتا ہے اور بوقت ضرورت مفاد پرست ملاں کو اپنے ساتھ شامل کرتے ہیں تاکہ انکی طرف سے فیصلوں پر شریعت کالیبل لگایاجاسکے اور انتخابات میں بھی اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے عوام کی ووٹ چھین لیتے ہیں کافی عرصہ سے بلوچستان کے عوام اس لگائے بیٹھیں ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی ظالمانہ نظام کا خاتمہ ہوجائیگا مگر تاہنوز دلی دور است والا مسلہ ہے بلوچستان کے تمام وسائل زرعی زمینوں سے لیکر پہاڑوں کی معدنیات اسکیمات تک انکا قبضہ ہیں اور مرکزی اور صوبائی حکومت بھی بلوچستان کے حقوق کے نام پر انکو نوازتے ہیں عوام پانی اور سڑک دیگر مسائل کیلئے محتاج ہیں انہوں نے کہا کہ غوث اباد پس شہر دشت مغلزئی شادی زئی۔

(جاری ہے)

شیشہ ڈغار و دیگر بلوچستان کے عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں اور سڑکیں گلیاں گیس بجلی وغیرہ کیلئے عوام سراپا احتجاج ہیں اور نیب بھی انکے خلاف کاروائی کرنے سے پس پیش کاشکار ہے نیب کی کارواہیوں سے انتقام کی بو آرہی ہے جسکا ثبوت عرصہ کئی سال تک ایک مقدمہ کی فیصلہ نہ ہونا ہے جمیعت علما اسلام نظریاتی کامطالبہ ہے کہ نیب سرکاری اسکیمات واٹر سپلائی جوکاغذوں تک ہیں روڈ اس پہلے کی کئی نظر نہیں آرہے ہیں یابلڈنگ جوکھنڈرات کی شکل میں موجود ہیں یا ان پر قبضہ ہیں انکواری کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کوسزادی جائے اور عوام کوچائیئے کہ اپنے آپ میں سیاسی شعور پیدا کرکے میدان میں نکلے۔

انہوں نے کہا کہ نظریاتی کی پلیٹ فارم شخصیات اور مفادات سے بالاتر ہو کرعوام کی خد مت کیلئے کوشاں ہیں اور مخلص قیادت موجود ہیں۔