چین میں روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج ہوگیا

پیر 13 جولائی 2020 22:05

چین میں روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج ہوگیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) چین سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ نوجوان کے ساتھ ایک حادثہ پیش ا?یا، نوجوان ایک ماہ سے روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلتا تھا جس کی وجہ سے اب اس کا بائیں بازو اور ہاتھ مفلوج ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

15 سالہ نوجوان ابھی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ نوجوان کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا دن میں 22 گھنٹے کمپیوٹر کو استعمال کرکے گزارتا تھا۔نوجوان کے والدین کے مطابق اس عادت کی وجہ سے ان کے بیٹے کا طرز زندگی بے حد متاثر ہوئی ہے، نہ وہ وقت پر سوتا تھا اور نہ ہی وقت پر کھاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ضرورت سے زیادہ کمپیوٹر کا استعمال کرنے سے اس نوجوان کی صحت پر بے حد مضر اثر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :