سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘167پوائنٹس کا اضافہ

کاروبار کا آغاز 36 ہزار 618 پوائنٹس پر ہوا‘عارضی کمی کے بعد انڈکس اوپر جانا شروع ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 جولائی 2020 12:05

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘167پوائنٹس کا اضافہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جولائی ۔2020ء) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 618 پوائنٹس پر ہوا۔

(جاری ہے)

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 84 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 36 ہزار 534 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تاہم یہ کمی عارضی ثابت ہوئی.

جلد ہی کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے اختتام پر 167 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 36 ہزار 785 کی سطح پر پہنچ گیا تھاکاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 104,270,420 حصص کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,453,853,553 بنتی ہے. واضح رہے کہ پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدا سے ہی تیزی رہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 190 پوائنٹس پر ہوا کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 395 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی انڈیکس 36 ہزار 585 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا.

کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 146,183,816 حصص کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,066,312,905 بنتی ہے دو روز قبل معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں‘وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے. انتہائی مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے انہوں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں مراعات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے حکومت غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا چاہتے ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وبا کے سبب شدید متاثر ہونے والی پاکستان کی معیشت میں بہتری کی خوشخبری سنا دی تھی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے . وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے انتہائی مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے انہوں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں مراعات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے.

حکومت غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا چاہتے ہے خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وبا کے سبب شدید متاثر ہونے والی پاکستان کی معیشت میں بہتری کی خوشخبری سنا دی تھی.