×جیکب آباد ،سی آئی اے پولیس کی عمرانی موڑ چوکی کے قریب کاروائی غیرملکی سامان سے بھری وین پر چھاپہ، چار ملزمان گرفتار

منگل 14 جولائی 2020 16:28

Yجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) جیکب آباد کی سی آئی اے پولیس کی عمرانی موڑ چوکی کے قریب کاروائی غیرملکی سامان سے بھری وین پر چھاپہ چار ملزمان گرفتار،لین دین کے بعد آزاد کر دیئے ذرائع تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سی آئی اے پولیس نے کوئٹہ سے آنے والی وین پر چھاپہ مارکر چار ملزمان کو گرفتار کرکے غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا برآمد کئے گئے غیر ملکی سامان میں پان پراگ ،گٹکا،سگریٹ ،حقے کے مختلف فلیور اور دیگر سامان شامل تھا جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے بھاری رشوت کے عیوض آکاش ،ساگر ،سنتوش اور ریتو کو آزاد کر دیا اور سامان آپس میں بندر بانٹ کرلیا اس سلسلے میں سی آئی اے کے یار محمد لاشاری سے رابطہ کیا گیا جس نے کاروائی سے لاعملی کا اظہا ر کیا

متعلقہ عنوان :