مال روڈ پر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے پارکنگ ایریا میں ملٹی سٹوری فائیو سٹارہوٹل بنانے کا فیصلہ

وزارت خارجہ نے چیف سیکرٹری کو بلڈنگ پلان اور لینڈ یوز کنورژن کیلئے مراسلہ جاری کردیا، ذرائع

منگل 14 جولائی 2020 18:18

مال روڈ پر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے پارکنگ ایریا میں ملٹی سٹوری فائیو سٹارہوٹل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) مال روڈ پر اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کے پارکنگ ایریا میں ملٹی سٹوری فائیو سٹارہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت خارجہ نے چیف سیکر ٹری کو بلڈنگ پلان اور لینڈ یوز کنورژن کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہائوس ہوٹل پراجیکٹ کے تحت فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹیٹ گیسٹ ہائوس ہوٹل پر ہیلی پیڈ، کلب اور انٹرنیشنل سہولیات میسر ہوں گی۔

وزارت خارجہ نے ملٹی سٹوری فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھی جاری کردیا، چیف سیکرٹری کو 44 ہزار اسکوئر فٹ اراضی پر فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے تین تجاویز ارسال کی گئی ہیں۔فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر مرکزی عمارت سے 200 فٹ کے فاصلے پر ہوگی، فائیو اسٹار ہوٹل کے بلڈنگ پلان کی منظوری چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم سپیشل کمیٹی دے گی، اسٹیٹ گیسٹ ہائوس پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے گا، ماسٹر پلان کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہائوس انسٹیٹیوشن زون میں فعال کرنا ہے۔

(جاری ہے)

قانون کے مطابق مال روڈ اسپیشل انسٹیٹیوشن زون ہے، انسٹیٹیوشن سے کمرشل کرانے کیلئے ایل ڈی اے سے لینڈ یوز کنورژن کی منظوری درکار ہوگی، اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کی موجودہ تاریخی عمارت کو بھی اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے تزئین و آرائش کی جائے گی، فائیو سٹار ہوٹل تک رسائی کیلئے مرکزی گیٹ مال روڈ پر تعمیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :