ڈیرہ پولیس کا سمگلنگ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ، مختلف کاروائیوں میںساڑھے 7ہزار ڈبی سگریٹ، 75کلو خشک دودھ ودیگر چیزیں برآمد

جمعرات 16 جولائی 2020 21:00

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) ڈیرہ پولیس کا سمگلنگ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ، مختلف کاروائیوں میںساڑھے 7ہزار ڈبی سگریٹ، 75کلو خشک دودھ، 6کارٹن ایرانی شہد، موٹر سائیکل و چنگ چی سپیئر پارٹس و دیگر غیر ملکی نان کسٹم سامان برآمد، ضروری کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا نان کسٹم غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر ناکہ بندیوں اور گشت کے باعث ایس ایچا و کینٹ سلیم بلوچ نے 7500ڈبی غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلی، اسی طرح ایس ایچ او درابن عطاء اللہ خان نے درازندہ چیک پوسٹ پر بس ڈبہ نمبرBSB-962 ست 75کلو خشک دودھ، 6کارٹن ایرانی شہد، ،موٹر کار نمبرAXJ-111سے موٹر سائیکل و چنگ چی سپیئر پارٹس جن میں100کلچ بیئرنگ، 2سیلف، 2ریورس گیئر، 200سلوشن ٹیپ، 3کار بریٹر، 6گیئر گراری سیٹ شامل ہیں قبضہ میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیئے۔

متعلقہ عنوان :