
کیمرہ نما گھر میں رہنے والے فوٹوگرافر نے اپنے بیٹوں کےنام بھی کینن، نائیکون اور ایپسون رکھ دئیے
امین اکبر
جمعرات 16 جولائی 2020
21:21

ایک بھارتی شہری فوٹو گرافی کے اس قدر شدید دلداہ ہیں کہ انہوں نے اپنے تینوں بیٹوں کا نام ہی مشہور کیمرہ برانڈز کینن، نائیکون اور ایپسون پر رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی رہائش کے لیے جو گھر بنایا ہے وہ بھی ایک کیمرہ لگتا ہے۔
بیلگام، بھارت سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ پیشہ ور فوٹو گرافر روی ہونگل نے اپنی فوٹوگرافی کے جنون کو ظاہر کرنے کے لیے سب سے اچھوتا طریقہ اپنایا ہے۔
(جاری ہے)
ایک مقامی نیوز بلاگ، آل اباؤٹ بیلگام، کے مطابق روی اپنے بچپن سے ہی فوٹوگرافی کے عشق میں مبتلا ہیں۔ وہ کبھی بہترین طالب علم نہیں رہے لیکن پینٹاکس اور زینیٹ کیمروں سے اکثر فوٹو گرافی کرتے تھے۔ انہیں یقین تھا کہ وہ پیشہ فوٹوگرافر کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔
روی نے اپنا فوٹو سٹوڈیو کھولا تو اس کا نام اپنی بیوی کے نام پر رانی رکھا۔ جب اُن کے بچے پیدا ہوئے تو انہوں نے اپنے بچوں کے نام بھی کیمرہ برانڈ پر رکھ دئیے۔اس پر بھی اُن کا دل نہیں بھرا تو انہوں نے اپنا تین منزلہ گھر ہی کیمرے کی شکل میں بنوا یا۔روی کے گھر کا بیرونی حصہ ہی کیمرے کی شکل کا نہیں ہے بلکہ انہوں نے گھر کی اندرونی ڈیزائننگ بھی کیمرے جیسی کی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.