ساہیوال ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں ڈینگی سرویلنس روزانہ کی بنیاد پر جاری

ہفتہ 18 جولائی 2020 17:57

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2020ء) مون سون بارشوں کے دوران ڈینگی مچھر وں کی افزائش روکنے کے لئے ساہیوال ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں ڈینگی سرویلنس روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور تمام ایسی جگہوں پر صفائی یقینی بنائی جا رہی ھے جہاں بارش کا پانی کھڑا ہونے کا امکان ہے یہ بات ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے واضح احکامات کے مطابق تمام کالجز میں معمول کی صفائی کے دوران ڈینگی سرویلنس بھی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ سٹاف کو ضروری تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام پرنسپلز بارش کے فورا بعد اپنی نگرانی میں پانی کی نکاسی اور کالج گرانڈز،گملو ں اور لان کی صفائی کو یقینی بنائیں انہو ں نے مزید بتایا کہ سرکاری کالجز کے ساتھ ساتھ نجی کالجز کو بھی تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدار کرنے کے واضح احکامات جاری کئے جا چکے ہیں اور ان کی مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کیا گیاہے۔

ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ نے بتایا کہ کسی بھی سرکاری و نجی کالج سے اب تک ڈینگی لاروا برآمد نہیں ہوا جو کالج انتظامیہ کی مسلسل کوششوں کے مرہون منت ہے ۔