لگاتار دوسرے روز متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا، عالمی ادارہ صحت

ر مریضوں کی مجموعی تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 59 ہزار 848 کا اضافہ ہوا ،رپورٹ

پیر 20 جولائی 2020 13:02

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) عالمی ادارہ صحت نے آگاہ کیا ہے کہ لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس کے ریکارڈ تعداد میں مریض سامنے آئے ہیں اور مریضوں کی مجموعی تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 59 ہزار 848 کا اضافہ ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ سب سے زیادہ متاثرین امریکہ، انڈیا، برازیل، اور جنوبی افریقہ سے سامنے آئے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کا یومیہ ریکارڈ ایک روز قبل قائم ہوا تھا جب دو لاکھ 37 ہزار 743 متاثرین سامنے آئے تھے۔یومیہ ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار 360 رہی جو کہ 10 مئی سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔جولائی میں یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 4800 تک رہی ہے جو کہ جون میں 4600 فی دن سے تھوڑی سی زیادہ ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں پانچ لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔