کرونا از خودنوٹس ،پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی خریداری 468 ملین روپے مختص کرنے کا اعتراف کرلیا

پیر 20 جولائی 2020 16:39

کرونا از خودنوٹس ،پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی خریداری 468 ملین روپے مختص ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی جس میں پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی خریداری 468 ملین روپے مختص کرنے کا اعتراف کرلیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہاگیاکہ 29 ملین سے محکمہ زراعت کے لئے گاڑیاں خریدی جائیں گی،706 ملین ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے مختص کئے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ادویات کی کوئی قلت نہیں،ادویات میں قلت سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں،پنجاب میں آکسیجن سیلنڈرز کی ذخیرہ اندوزی پر سخت پابندی عائد ہے۔