ڈیرہ اللہ یار پولیس اور ایگل سکواڈ کی مشترکہ کارروائی ،ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار ، چھینی گئی کار کپڑے سولر پلیٹ اور بڑی تعداد میں سگریٹ برآمد

پیر 20 جولائی 2020 17:35

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) ڈیرہ اللہ یار پولیس اور ایگل اسکواڈ نے مشترکہ کارروائی کے دوران ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کو گرفتار کرکے چھینی گئی کار کپڑے سولر پلیٹ اور بڑی تعداد میں سگریٹ برآمد کیے ہیں ایس ایس پی جعفرآباد سید علی آصف شاہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اللہ یار تھانہ کے ایس ایچ او گل حسن بہرانی اور ایگل اسکواڈ انچارج محمد طیب عمرانی نے دو ہفتے قبل ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور غلام حسین کھوسہ کو قتل کرکے ٹیکسی مہران کار چھیننے والے سفاک ملزم بشیر احمد کٹوہر کو کراچی کے علاقے سے گرفتار کرلیا اور ملزم کی نشاندہی پر چھینی گئی کار بھی برآمد کر لی انہوں نے کہا کہ دو ہفتے قبل دو ملزمان حبیب اللہ اور بشیر احمد کٹوہر نے ڈیرہ اللہ یار ٹیکسی اسٹینڈ سے کار کرائے پر کروائی اور سندھ کے علاقے ٹھل کے قریب ڈرائیور کو انتہائی بیدردی سے قتل کرکے لاش تالاب میں پھینکنے کے بعد کار لیکر فرار ہوگئے تھے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل کارروائیوں میں مصروف رہی تاہم کراچی سے ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ایس ایس پی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار میں درزی کی دکان کے تالے توڑ کر شہریوں کے سلائی شدہ عید کے کپڑے استری اور سولر پلیٹ سمیت دیگر سامان چوری کرنے والے عادی ملزم علی دوست ببر کو بھی کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کرکے مسروقہ کپڑے ودیگر سامان بھی برآمد کر لیے ہیں پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کارروائیوں میں مصروف ہے جعفرآباد کا امن خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹ رہے ہیں اس موقع پر ٹیکسی یونین اور درزی یونین کے رہنماوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران کو پھول کے ہار پہنائے اور جعفرآباد پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔